اہم خبر، چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی

لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وطن واپس پہنچ چکے ہیں اور اس وقت کراچی میں موجود ہیں۔

26اپریل2022
بلاول بھٹو زرداری کا بطور وزیر خارجہ کل حلف اٹھانے کا امکان ہے۔
بول نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ برطانیہ سے واپسی کے بعد چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اس وقت کراچی میں موجود ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی تھی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، نئے میثاق جمہوریت اور آئینی عہدوں کے معاملے پر بات چیت کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں