تھانہ خان گڑھ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی2080گرام چرس برآمد ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ کی منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 2080گرام چرس برآمد ملزمان گرفتار، مقدمات درج
مظفر گڑھ ( ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ عمران حمید نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں سے 2080گرام چرس برآمد کرتے ہوئے تین ملزمان محمد صابر،محمد وقاص اور محمد ندیم کو گرفتارکرتے ہوئے مقدمہ نمبر 235/22بجرم 9c, دوسرا مقدمہ نمبر 238/22بجرم 9b جبکہ تیسرا مقدمہ نمبر 239/22بجرم 9b درج کرئے۔اس موقع پر ایس ایچ او کاکہنا تھا کہ پولیس منشیات فروشوں کےخلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔مظفرگڑھ پولیس بروقت انصاف کی فراہمی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے رات دن کوشاں ہے۔کسی بھی جرم کے سرزد ہونے،مشکوک گاڑی یا شخص یا لاوارث چیز کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ترجمان پولیس مظفر گڑھ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں