تھانہ شاہجمال کی منشیات فروشوں کےخلاف کاروائی، 1250 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ اوتھانہ شاہجمال کی منشیات فروشوں کےخلاف کاروائی، 1250 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج
مظفر گڑھ ( ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شاہجمال علی عمران نے سب انسپکٹر صابر حسین کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے 1250 گرام برآمد کرلی۔ملزم منظور حسین کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل رضوان خان کاکہنا تھا کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی ۔ایسی کسی بھی سرگرمی کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔۔ترجمان پولیس مظفر گڑھ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں