تھانہ صدر علی پور پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں ،2 مجرمان اشتہاری گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی علی پور کی زیر نگرانی تھانہ صدر علی پور پولیس کی 24 گھنٹوں کے دوران مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں، 2 مجرمان اشتہاری گرفتار
مظفر گڑھ ( ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ڈی پی او علی پور منور بزدار کی زیر نگرانی ایس ایچ اوز تھانہ صدر علی پور سجاد حیدر نے کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری محمد نصراللہ اور دوسرا مجرم اشتہاری ریاض اور بلال کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کاکہنا تھا کہ پولیس مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔مظفرگڑھ پولیس بروقت انصاف کی فراہمی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے رات دن کوشاں ہے۔کسی بھی جرم کے سرزد ہونے،مشکوک گاڑی یا شخص یا لاوارث چیز کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔۔ترجمان پولیس مظفر گڑھ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں