تھانہ کندائی کی مجرمان اشتہاری کے خلاف کاروائی ایک مجرم اشتہاری گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کندائی کی مجرمان اشتہاری کے خلاف کاروائی ایک مجرم اشتہاری گرفتار،1 عدد کلاشنکوف برآمد
مظفر گڑھ ( ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کندائی نے کاروائی کرتے ہوئےایک مجرم اشتہاری غلام فرید کو گرفتار کرلیا قبضہ سے ایک کلاشنکوف برآمد کر کے ملزم غلام فرید کو حوالات تھانہ بند کر کے مقدمہ نمبر 49/22بجرم 13/20/65تھانہ کندائی درج کر لیا ۔اس موقع پر ایس ایچ او کاکہنا تھا کہ پولیس مجرمان اشتہاریوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔مظفرگڑھ پولیس بروقت انصاف کی فراہمی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے رات دن کوشاں ہے۔کسی بھی جرم کے سرزد ہونے،مشکوک گاڑی یا شخص یا لاوارث چیز کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ترجمان پولیس مظفر گڑھ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں