جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی ،آپریشن ‘البدر’ کا آغار

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان۔
25-04-2022
جنوبی پنجاب میں جرائم کی بڑھتی صورتحال کو لگام دینے کی غرض سے10000جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے آپریشن البدر کا آغاز کر دیا گیا عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے 10000 جرائم پیشہ افراد جو گزشتہ پانچ برس میں ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث رہے، کے خلاف کاروائی کے لیے 210 تھانوں کی پولیس متحرک ہو گئی پنجاب پولیس کی تاریخ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف یہ سب سے بڑا آپریشن ہے آپریشن کے دوران جرائم پیشہ افراد کے ضامنوں اور ایسے افراد کو تحفظ فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی تفصیلات کے مطابق ملتان ریجن میں4000 بہاولپور ریجن میں3500 اور ڈیرہ غازی خان ریجن میں 2500 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے آپریشن البدر میں سپیشل برانچ سی ٹی ڈی اور سی آئی اے بھی شامل ہے آپریشن کی کامیابی کے لیے حساس اداروں کی معاونت پولیس کو حاصل رہے گی آپریشن کی کامیابی کے لیے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کی پولیس کے باہمی روابط اور انفارمیشن سسٹم کو انتہائی مؤثر بنایا گیا اس مقصد کے لیے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کے دفتر میں ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اور تمام تھانوں کو ہدایات کی ہیں کہ غیر قانونی سرگرمیوں کا سدباب کیا جائے اور بین الصوبائی بارڈرز کی نگرانی کو سخت کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے

ترجمان ریجنل پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں