معروف ہندو موٹیویشنل اسپیکر مسز سبری مالا نے اسلام قبول کرلیا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی معروف ہندو موٹیویشنل اسپیکر مسز سبری مالا نے اسلام قبول کرلیا۔

26اپریل2022

سبری مالا نے اپنا اسلامی نام فاطمہ سبری مالا رکھا ہے اور اسلام قبول کرنے کے بعد اُنہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔
جیو کی ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں فاطمہ سبری مالا کو غلاف کعبہ پر کڑھائی کا موقع بھی ملا۔
فاطمہ سبری مالا کا کہنا ہےکہ کھلے دل سے قرآن پاک کا مطالعہ کیا تو حقیقت کا علم ہوا، تمام مسلمان خود بھی قرآن سے جڑیں اور دوسروں تک بھی اس کا پیغام پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں