تھانہ بیٹ میر ہزار کی منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور ٹارگٹ آفینڈرز کے خلاف کاروائی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بیٹ میر ہزار کی منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور ٹارگٹ آفینڈرز کے خلاف کاروائی،310لیٹر شراب معہ آلات کشید، 1پسٹل 30بور برآمد اور ٹارگٹ آفینڈر سمیت 3ملزمان گرفتار، مقدمات درج
مظفر گڑھ ( ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بیٹ میر ہزارزوار حسین نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں سے310لیٹر شراب،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں سےپسٹل 30بوراور ایک ٹارگٹ آفینڈر سمیت تین ملزمان بلال احمد،طارق اور حاکم علی کو گرفتارکرتے ہوئے مقدمات درج کرلئے۔اس موقع پر ایس ایچ او کاکہنا تھا کہ پولیس منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور ٹارگٹ آفینڈرز کےخلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔مظفرگڑھ پولیس بروقت انصاف کی فراہمی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے رات دن کوشاں ہے۔کسی بھی جرم کے سرزد ہونے،مشکوک گاڑی یا شخص یا لاوارث چیز کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ترجمان پولیس مظفر گڑھ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں