وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ،عمران خان خود کو ہی آیئن اور قانون سمجھنے لگے

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان مرضی کا جج، مرضی کا وکیل اور مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں وہ نہ آئین کو مانتے ہیں نہ قانون کو، وہ اپنے آپ کو ہی آئین اور قانون سمجھتے ہیں
26اپریل 2022
فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کے سوالوں کے جواب دیں، جو سوال پوچھے اُس کو گالی اور دھمکی دی جاتی ہے، ‎عمران خان چاہتے ہیں کہ سب ان کے جھوٹ کی بیعت کر لیں، کرپشن کا حساب نہ لیں۔
‎نجی چینل کی ویب سائٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا یہی طریقہ ہے کہ اگر عدالت سوال پوچھے تو اس کی توہین کرو، الزام لگاؤاور پھر سازش کہو۔ الیکشن کمیشن سوال پوچھے تو 8 سال بھاگتے رہو، الزام لگاؤاور گھیراؤ کی دھمکیاں دو۔ میڈیا سوال پوچھے تو چینل، پروگرام اور کالم بند کرو، مقدمات اور کالے قانون بناو، جیلوں میں ڈالو، پسلیاں توڑو۔
‎انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین سوال اٹھائیں تو انہیں سزائے موت کی چکیوں میں ڈالو۔ ‎ہر ادارے، ہر اختیار کو مخالفین سے سیاسی انتقام کے لئے استعمال کرو، پھر ریاست مدینہ کے ترانے پڑھو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں