پاکستانی فلم ’’دم مستم‘‘ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

معروف پاکستانی اداکار عمران اشرف اور امر خان کی فلم ’’دم مستم‘‘ کے خلاف خواجہ سراؤں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

26اپریل2022

نجی چینل کی ویب سائٹ کے مطابق فلم ’’دم مستم‘‘ میں شامل متنازعہ ڈائیلاگ کے معاملہ پر خواجہ سراؤں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے خواجہ سرا زانایا چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔
بیرسٹر احمد پنسوتا نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا فلم سے خواجہ سراؤں کے خلاف ڈائیلاگز کو حذف کیا جائے۔درخواست گزار نے کہا ان ڈائیلاگز سے خواجہ سراؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ فلم ’’دم مستم‘‘ میں خواجہ سراؤں کے خلاف ڈائیلاگز اور مکالمے بولے گئے ہیں ۔ لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سمیت دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں