تھانہ سٹی کوٹ ادو کی محمد یوسف و محمد نادر موٹر سائیکل گینگ کے خلاف کاروائی پھٹہ رکشہ سمیت 8موٹرسائیکل مالیتی 505000روپے برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پرڈی ایس پی کوٹ ادو مسعود جاوید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو کی محمد یوسف و محمد نادر موٹر سائیکل گینگ کے خلاف کاروائی، پھٹہ رکشہ سمیت 8موٹرسائیکل مالیتی 505000روپے برآمد، حوالے اصل مالکان
مظفر گڑھ ( ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی کوٹ ادو مسعود جاوید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو غلام مجتبیٰ نے کاروائی کرتے ہوئے محمد یوسف و محمد نادر موٹر سائیکل چور گینگ سے ایک پھٹہ رکشہ سمیت 8 موٹر سائیکل مالیتی 505000روپے برآمد کرتے ہوئے اصل مالکان کے حوالے کیں ۔اس موقع پر ڈی ایس پی کوٹ ادو مسعود جاوید کاکہنا تھا کہ پولیس موٹر سائیکل چور گینگ کےخلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔مظفرگڑھ پولیس بروقت انصاف کی فراہمی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے رات دن کوشاں ہے۔کسی بھی جرم کے سرزد ہونے،مشکوک گاڑی یا شخص یا لاوارث چیز کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ترجمان پولیس مظفر گڑھ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں