مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کی پاک فوج کے حق میں ریلی

مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کی پاک فوج کے حق میں ریلی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ نے صدر بار ملک جنید فاروق وجدانی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری بار معین الدین جوئیہ ایڈووکیٹ، ممبر پنجاب بار کونسل جام محمد یونس ایڈووکیٹ، چیئرمین پنجاب وکلاء محاذ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ، ملک شفیق الرحمن ملانہ ایڈووکیٹ سابق جنرل سیکرٹری بار، اقبال خان پتافی ایڈووکیٹ سابق صدر بار کی قیادت میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے ایک ریلی نکالی جو ڈسٹرکٹ بار سے شروع ہو کر کچہری چوک پر اختتام پزیر ہوئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار، سیکرٹری بار اور دیگر وکلا راہنماوں نے پاک فوج کی ملک کےلئے خدمات پر اسے خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں پاک فوج نے قوم کا ساتھ دیا ہے خاص طور ملک و قوم کے تحفظ کےلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قیمتی جانوں کا نزرانہ پیش کیا ہے اور ابھی تک شہادتیں پیش کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ فوج اور ملک لازم و ملزوم ہیں،انہوں نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف چلائی جانے والی حالیہ مہم کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے جس میں پاکستان دشمن طاقتیں ملوث ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مزموم مہم کی فوری طور پر تحقیقات کر کے اس میں ملوث افراد کو خواہ ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو نشان عبرت بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی فوج سے بیحد محبت کرتے ہیں اور عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے والی کوئی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی-ریلی میں وکلا نے بھرپور طریقے سے شرکت کی، وکلا نے پینا فلیکس اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے، وکلا نے پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی بھی کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں