منچن آباد کے نواحی علاقہ جات میں دو دن سے کاشتکاروں اور عوام کو ڈیزل کی شدید قلت

منچن آباد () منچن آباد کے نواحی علاقہ جات میں دو دن سے کاشتکاروں اور عوام کو ڈیزل کی شدید قلت سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہر بھر کے مختلف پٹرول پمپ پر ڈیزل کی سپلائی معطل کر دی گئی۔کاشتکار ڈیزل کے حصول کے لیے دن رات دھکے کھانے پر مجبور ہیں، ڈیزل کی شارٹیج کے باعث ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام ہو گیا ہے جبکہ کاشتکاروں کو گندم کی کٹائی، کپاس کی فصل کاشت کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی شارٹیج کے باعث سپلائی معطل کی گئی ہے،جب کہ کاشتکاروں اور ٹرانسپورٹرز نے اسے خود ساختہ قلت قرار دیا ہے ، کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں ڈیزل کا شدید بحران آچکا ہے ملک میں ڈیزل موجود ہی نہیں ،فروری اور مارچ میں آئیل کمپنیوں نے ڈیزل امپورٹ ہی نہیں کیا جس کا نتیجہ اب نکل رہا ہے کسان کو پہلے یوریا کھاد کے بحران کا سامنا رہا ہے اور اب ڈیزل ہی موجود نہیں ہے، ڈیزل نہ ہونے کی وجہ سے سبزیوں مکئی اور کپاس کی فصل کو شدید نقصان ہونے کا خدشہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں