وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت ٹھوس کارروائی

لودھراں (باقر رضوی سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت ٹھوس کارروائی کی جا رہی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ازوبا عظیم نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مجموعی کارکردگی کے جائزہ کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے فیلڈ میں نکلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کو آہنی ہاتھوں نمٹا جائے اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو بھاری جرمانے عائد کیئے جائیں۔ اجلاس میں اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا اشرف صالح،اسسٹنٹ کمشنر لودھراں فرحان مجتبیٰ، اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور اعترازا نجم،ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم عبدالرؤف سمیت دیگر ضلعی سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ازوبا عظیم نے کہاکہ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی گرانی و ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت ٹھوس کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ماہ رواں کے دوران 267گراں فروشوں کو7 لاکھ 26 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے54گراں فروشوں کو گرفتار جبکہ17افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں ماہ کے دوران تحصیل لودھراں کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے146 گراں فروشوں کو2لاکھ59 ہزار روپے، تحصیل کہروڑپکا میں 91 گراں فروشوں کو2 لاکھ68 ہزار روپے جبکہ تحصیل دنیاپور میں 30گراں فروشوں کو1لاکھ99 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی کے انسداد کیلئے مختلف مارکٹیوں کے مجموعی طور پر1ہزار855 معائنے کیئے۔ اجلاس کو بتایا گیا تحصیل لودھراں میں 10، تحصیل کہروڑپکا میں 5 جبکہ تحصیل دنیاپور میں 2 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں