پولیس افسران و اہلکاران

محمد وقاص نذیر کا ریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازی خان میں اردل روم کا انعقاد

ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کا ریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازی خان میں اردل روم کا انعقاد ۔ اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی جبکہ کرپشن اور محکمانہ فرائض میں غفلت کے مرتکب ملازمان کے احتساب کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

ڈیرہ غازی خان ( اقبال جونیجو )تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے ریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازیخان میں اردل روم کا انعقاد کیا جس میں پولیس افسران و ملازمان کو دی گئی محکمانہ سزاوں کے خلاف اپیلوں اور شوکاز نوٹسزکی سماعت کی گئی ۔اردل روم میں ریجن کے چاروں اضلاع سے25 اپیلوں اور 13شوکاز نوٹسز کی سماعت کے سلسلہ میں پولیس افسران و اہلکاران پیش ہوئے ۔ آر پی او نےدوران سماعت تسلی بخش جواب پیش کرنے پر 04 اپیلیں منظور کرتے ہوئے سزاؤں میں کمی کرنےکے احکامات جاری کیئے۔ فرائض میں غفلت لاپرواہی اور اختیارات کے ناجائزاستعمال پردی گئی سزاوں کے خلاف کی گئی 15 اپیلیں تسلی بخش جواب پیش نہ کرسکنے پر خارج کرتے ہوئےسزا وں کو بحال رکھنے جبکہ 06 اپیلوں پرکاروائی موخر کرتے ہوئے 03 اپیلوں میں دوبارہ انکوائری کے احکامات صادرکیئے۔ جبکہ شوکازنوٹسز کی سماعت کے دوران 02 شوکاز داخل دفتر کرنے ،06میں دوبارہ انکوائری، 04 میں کاروائی موخر کرنے اور 01شوکاز نوٹس میں ایک سال سروس میں ضبطگی کی سزاکا حکم صادر کیا ۔ اس موقع پر آرپی او ڈیر ہ غازی خان محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاران قانون کی عملداری کو یقنیی بناتے ہوئے عوام الناس کو میرٹ پر انصاف مہیاکریں۔ محکمہ پولیس میں جزا و سزا کا بہترین نظام موجود ہے اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی جبکہ کرپشن اور محکمانہ فرائض میں غفلت کے مرتکب ملازمان کے احتساب کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

 محمد وقاص نذیر
محمد وقاص نذیر

اپنا تبصرہ بھیجیں