صدر مرکزی انجمن تاجران

افتخار فارمیسی پر ہونے والی چوری،پولیس تھانہ سٹی لودھراں نے اڑھائی گھنٹے میں چور کو ٹریس کرلیا

لودھراں (باقر رضوی سے) افتخار فارمیسی پر ہونے والی چوری کی واردات کو پولیس تھانہ سٹی لودھراں نے اڑھائی گھنٹے میں چور کو ٹریس کرلیا اور مسروقہ رقم ملزمان سے برآمد کر مالکان کو واپس کر دی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز افتخار فارمیسی کا سٹاف نماز جمعہ کیلئے مسجد میں نماز ادا کرنے کیلئے گیا تو پیچھے سے فارمیسی پر چوری کی واردات ہو گئی جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس تھانہ سٹی لودھراں کو دی گئی پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صرف چند گھنٹو ں میں چور ٹریس کر لئے اور مسروقہ رقم مالکان کو واپس کر دی اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران ملک اصغر ارائیں،جنرل سیکرٹری طاہر جاوید بھٹی،مرزا مختیار حسین،رانا محمد اسلم،محمد سعید اورحاجی عبدالرشید نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او مزمل خان کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی اگر پولیس کی کارکردگی اسی طرح مثبت اور تیز رہے گی تو انشاء اللہ کرائم،چوری چکاری اور دیگر وارداتوں میں بہت ہی کمی آئے گی اور لودھراں پر امن ضلع بن جائے گا شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داریوں میں ایک ہے جسے پوراکر نے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کا قلع قمع کرنے کے لئے تمام مکاتب کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ باہم تعاون سے ہی معاشرے میں امن و سکون اورکرائم کا خاتمہ ممکن بنایاجاسکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں