ایس ایچ او تھانہ بیٹ میرہزار نے3 مجرمان اشتہاری گرفتار

ایس ایچ او تھانہ بیٹ میرہزار نے3 مجرمان اشتہاری گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا

ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں تیز، ایس ایچ او تھانہ بیٹ میرہزار نے3 مجرمان اشتہاری گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا
مظفر گڑھ ( ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ڈی پی او جتوئی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بیٹ میرہزار زوار حسین نے کاروائی کرتے ہوئے مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی جتوئی نصراللہ خان کاکہنا تھا کہ پولیس مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔مظفرگڑھ پولیس بروقت انصاف کی فراہمی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے رات دن کوشاں ہے۔کسی بھی جرم کے سرزد ہونے،مشکوک گاڑی یا شخص یا لاوارث چیز کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔۔ترجمان پولیس مظفر گڑھ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں