ملزمان گرفتار

ایس ایچ او تھانہ قریشی نے 150 لٹر دیسی شراب معہ آلات اور 12 بور بندوق برآمد،ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز، ایس ایچ او تھانہ قریشی نے 150 لٹر دیسی شراب معہ آلات اور 12 بور بندوق برآمد، مقدمات درج، ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا ۔
مظفر گڑھ ( ) تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈطارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل رضوان خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ قریشی فرحت عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 150 لٹر دیسی شراب معہ آلات برآمد کر کے ملزم کوگرفتار کر لیا جبکہ دوسری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ قریشی فرحت عباس نے 12 بور بندوق برآمد کر لی، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے اور ملزمان کو حوالات تھانہ بند کر دیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل رضوان خان کا کہنا تھا کہ پولیس منشیات فروشوں اور نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی ۔اور 24گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے ۔کسی بھی ایسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔۔ترجمان پولیس مظفر گڑھ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں