تحصیل بھر میں فوری طور پر خصوصی صفائی آپریشن لانچ کرنے کی ہدایت

” تحصیل بھر میں فوری طور پر خصوصی صفائی آپریشن لانچ

” تحصیل بھر میں فوری طور پر خصوصی صفائی آپریشن لانچ کرنے کی ہدایت ، شہر کی صفائی ستھرائی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں ”

جہانیاں (بیوروچیف سلطان راؤ ) ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان کی ہدایت پر جہانیاں شہر کی صفائی ستھرائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، افتتاحی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد اکمل نے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے, تحصیل بھر میں فوری طور پر خصوصی صفائی آپریشن لانچ کرنے کی ہدایت کی، سیوریج لائنوں کی صفائی بھی کرائی جائے گی، تمام گٹروں کو ایک بار پھر چیک کرکے ان پر ڈھکن لگائیں جائیں، صفائی آپریشن چوکوں، پارکوں، گرین بیلٹس پر بھی فوکس کیا جائے، شہر کی صفائی ستھرائی کی میں خود اسسٹنٹ کمشنر روزانہ کی بنیاد پر شہر بھر کی مانیٹرنگ کروں گا شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں میونسپل کمیٹی کے عملے سے بھرپور تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ کوڑا دان میں ڈالیں اور شکایت کی صورت میں فوراً انتظامیہ کو اطلاع دیں. شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان لودھی اور اسسٹنٹ کمشنر محمد اکمل کے عوام دوست اقدام کو سراہا. اس موقع عبدالغفار سمرا ، مجاہد سعید، نادر رضوی، نذیر احمد گوندل اور ناصر رحمانی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں