جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی اور معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنے میں صحافیوں کا سنجیدہ کر

روجھان
( امجد آفتاب سے )
میڈیا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی اور معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنے میں صحافیوں کا سنجیدہ کردار رہاہے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے صحافت مملکت کا چوتھا ستون ہے عصر حاضر میں اس کی اہمیت اور زیادہ بڑھ گئی ہے اگر پولیس اور صحافی محنت، لگن اور ایمان داری سے کام کریں تو عوام کو انصاف کی فوری فراہمی ممکن ہو سکتی ہے اور اگر مکمل تحقیق کے ساتھ خبر شائع کی جائے تو بہت سارے مسائل کو با آسانی حل کیا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او عمر کوٹ عمران خالد چنگوانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کوئی شخص چاہے کتنا بھی با اثر کیوں نہ ہو قانون سے ہرگز مبراء و مستثنیٰ نہیں، تھانہ عمر کوٹ میں مظلوموں، کی دادرسی کے لیے میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں،شریف لوگوں کو عزت دی جائے گی اور چوروں،
بد معاشوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، منشیات فروشوں، رسہ گیروں اور قمار بازی کے خلاف کاروئی اولین ترجیح ہے، کوئی سائل بھی مجھ سے بلا جھجھک مل سکتا ہے کسی مڈل مین کو ساتھ لانے کی ضرورت نہیں ،عوام کو ریلیف دینا اچھے پولیس افسر کی کوشش ہوتی ہے اور میری بھی کوشش ہو گی کی بغیر کسی مداخلت اور سفارش کے میرٹ پر عوام کی دادرسی کروں، صحافیوں سے بھی امید رکھتا ہوں کہ وہ جرم کے خاتمہ میں میری آنکھیں بنیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں