شاندار افتتاحی تقریب

جناح اسپتال قصبہ گجرات کا نوجوان نسل کیلئے ایک انقلابی اقدام اور شاندار اعزاز

مظفرگڑھ ( ) جناح اسپتال قصبہ گجرات کا نوجوان نسل کیلئے ایک انقلابی اقدام اور شاندار اعزاز، ڈاکٹر طاہر عباس بھٹہ چیف ایگزیکٹو جناح اسپتال قصبہ گجرات نے خورشید پیرامیڈیکل کالج قصبہ گجرات کو وسیب کی عوام کیلئے تحفہ قرار دیتے ہوئے شاندار افتتاحی تقریب منعقد کی، پروقار تقریب میں مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالمجید چغتائی سابق سی ای او ہیلتھ ملتان، ڈاکٹر امیر بخش ملک ڈی ایچ او ہیلتھ مظفرگڑھ، میجر غلام شبیر ایم پی لاہور، میجر ریٹائرڈ خورشید احمد میتلا نے شرکت کی، اس پروقار افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر عبدالمجید چغتائی سابق سی ای او، مختار عباس بھٹی،ملک غلام محمدظفر کھر، ملک محمد بلال سمیجہ صدر فرینڈز میڈیا کلب، پیر محمدسلیمان ہاشمی تحریک لبیک پاکستان،سردار خالدمنیرخان سدوزئی، حاجی غلام حسین، محمد شیراز طارق پارکو اور ڈاکٹر طاہرعباس بھٹہ چیف ایگزیکٹو خورشید پیرامیڈیکل کالج & جناح اسپتال نے خطاب کیا،
تقریب سے ڈاکٹر امیر بخش ملک نے کہا کہ ڈاکٹر عوام کے لیے ایک مسیحاء کا درجہ رکھتا ہے، ڈاکٹر ایک جسمانی اور روحانی پیشوا ہوتاہے. ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی انتہائی ایمانداری سے سرانجام دیں.اس موقع پر ملک محمد بلال سمیجہ صدر فرینڈز میڈیا کلب قصبہ گجرات نے کہا کہ ڈاکٹر سے انسان کے جسمانی اندرونی و بیرونی تمام تر معمالات یکساں طور پر واضع اور نمایاں ہوتے ہیں،ڈاکٹر ہمارے جسم اور زندگی کے محافظ ہوتے ہیں،اللہ پاک کے بعد ڈاکٹر ہی انسان کی جان بچانے والا محافظ ہے.تقریب سے سردار خالدمنیرخان سدوزئی کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال کی انتظامیہ خوشنودی خدا کیلئے غریب، نادار و بیوگان مستحقین خلق خدا کی مفت معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کا مشن لیے آگے بڑھ رہی ہے،اور خورشید پیرامیڈیکل کالج کا قیام اسی جذبے کا ایک سنگ میل ہے. انہوں نے مذید کہا کہ خورشید پیرا میڈیکل کالج سے نوجوان نسل فارغ التحصیل ہوکر قوم و ملک کیلئے مسیحا بنیں گے.افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر فاروق احمد بھٹہ، ڈاکٹر محمد حسان بھٹہ، رانا عمران محمود رفیقی جنرل سیکرٹری فرینڈز میڈیا ، ڈاکٹر محمد اسجد شاہ ایس ایم او گجرات، قاضی محمد طاہر ایم او گجرات، ڈاکٹر محمد حفیظ مظفرگڑھ، ڈاکٹر محمد نفیس، ڈاکٹر چوھدری محمد حنیف، محمد مختیار عباس بھٹہ پارکو آفیسر، رانا محمد یامین بورڈ آف ایجوکیشن ڈی جی خان، رحمت اللہ شیخ، ملک فیاض بشیر کھکھ، طارق ریاض، رانا محمد افضل و دیگر کثیرتعداد میں مہمانوں نے شرکت کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں