2 مرکزی ملزمان گرفتار

رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید علی کے والد رانا احمد علی کے قتل میں/2 مرکزی ملزمان گرفتار

پاکپتن سے رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید علی کے والد رانا احمد علی کے قتل میں اہم پیش رفت/2 مرکزی ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان مقبول احمد اور لیاقت علی کاتعلق ضلع پاکپتن اور صوبہ بلوچستان سے ہے۔ ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ایم پی اے میاں نوید کے گھر کا دورہ کرکے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی تھی۔ ڈی پی او پاکپتن

ابتدائی تفتیش میں ملزم مقبول احمد نے وقوعہ کی پلاننگ سمیت قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ڈی پی او پاکپتن

مقدمہ میں ملوث بقیہ ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کر دیا جائے گا۔ ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان

لاہور16 مئی- پنجاب پولیس پاکپتن نے رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید علی کے والد رانا احمد علی کے قتل کے ہائی پروفائل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے 2مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں مقبول احمد اور لیاقت علی شامل ہیں اورملزمان کا تعلق ضلع پاکپتن اور صوبہ بلوچستان سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے چندروز قبل رونما ہونے والے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ڈی پی او پاکپتن کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا جبکہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پاکپتن میں ایم پی اے میاں نوید کے گھر کا دورہ کیا تھا اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی تھی۔
ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان نے ملزمان کی گرفتاری بارے بتایا کہ پاکپتن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 02 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ابتدائی تفتیش میں ملزم مقبول احمد نے وقوعہ کی پلاننگ سمیت قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان نے بتایا کہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں متحرک ہیں اورمقدمہ میں ملوث بقیہ ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کر دیا جائے گا۔ ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان نے مزیدکہاکہ میرٹ پر تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے کیس کو بہت جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گااور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں