عسکری ادارے افواج پاکستان، رینجرز اور پولیس کے حق میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی

رحیم یارخان(اجمل کھوکھرسے) فلاحی، رفاعی و غیر سیاسیت تنظیم ٹیم ہمارا پاکستان کے زیر اہتمام عسکری ادارے افواج پاکستان، رینجرز اور پولیس کے حق میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں شرکا نے عسکری اداروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہاتھوں میں قومی پرچم اور پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے حق میں درج نعروں کے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ٹیم ہمارا پاکستان رانا زبیر رشید کی قیادت میں مئومبارک روڈ سے عسکری اداروں کے حق میں اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی جو ڈسٹرکٹ پریس کلب دعا چوک پر آکر ختم ہوئی ریلی میں ٹیم ہمارا پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین سیّد علی حیدر گیلانی، فنانس سیکرٹری سیّد مدد علی شاہ، نعمان علی کمبوہ، دائود جٹ، نوید احمد عدیل اکرم کمبوہ، علی ملک سمیت معروف سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات چوہدری محمد ریاض نوری، رانا جاوید احمد خان ، ندیم رضا، مختار احمد ببی، میاں بشیر یوسف، ربّانی بلوچ کورائی، رئیس طارق فرید، غازی مہر، جام الطاف حسین، عمر عثمان قادری اور فرینڈز ویلفیئر گروپ کے عہدیداران و ممبران کے علاوہ عام شہریوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کرکے پاک افواج اور تمام سکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور طریقے سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ٹیم ہمارا پاکستان رانا زبیر رشید نے کہا کہ پاک فوج ہماری شان ہماری آن اور تحفظ پاکستان کی حقیقی پہچان ہے پاک فوج کوایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاک فوج سے ہی پاکستان کی بقا ہے اشتعال انگیزی اور سازش کے ذریعے ہماری عظیم پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جسے قوم کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی پاک فوج نے اپنے خون کے قطروں سے اس ملک کو سلامتی اور بقا دی ہے ہم اپنی فوج کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے پاک فوج ایک غیر جانبدار ادارہ ہے جس کا مقصد ملکی سالمیت بقا اور اداروں کی مضبوطی ہے۔
کیپشن
رحیم یارخان:ٹیم”ہمارا پاکستان” کے تحت نکالی گئی پاک فوج زندہ باد ریلی کے شرکا کا دعا چوک پر گروپ فوٹو

اپنا تبصرہ بھیجیں