تھانہ شہر سلطان نے3ملزمان گرفتار

غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز، ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان نے3ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کی غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز، ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان نے3ملزمان کوگرفتار کر کےحوالات تھانہ بند کر دیا
مظفر گڑھ ( ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ڈی پی او جتوئی سرکل نصراللہ خان بابر کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ شہر سلطان نے غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی جتوئی سرکل نصراللہ خان بابر کاکہنا تھا کہ پولیس ایسےناجائز کام کرنے والوں اور خوف و حراس پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔مظفرگڑھ پولیس بروقت انصاف کی فراہمی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے رات دن کوشاں ہے۔کسی بھی جرم کے سرزد ہونے،مشکوک گاڑی یا شخص یا لاوارث چیز کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔۔ترجمان پولیس مظفر گڑھ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں