منڈا چوک ( نامہ نگار)پاتھ فائینڈر گروپ کے چیئرمین اکرام سہگل صاحب اور کو چئیرمن ضرار سہگل صاحب کی طرف سے ایک میوزیکل نائٹ پروگرام

منڈا چوک ( نامہ نگار) ہر سال کی طرح اس سال بھی پاتھ فائینڈر گروپ کے چیئرمین اکرام سہگل صاحب اور کو چئیرمن ضرار سہگل صاحب کی طرف سے ایک میوزیکل نائٹ پروگرام اور ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکت کیلیے چیف آپریٹنگ آفیسر جہانگیر جاوید صاحب مہمان خصوصی کے طور پر کراچی سے تشریف لائے اور اس تقریب میں شامل ریجنل منیجر میجر محمد جمیل خاکوانی ، آپریشن منیجر کنور محمد طارق ، برانچ منیجر ساہیوال کیپٹن محمد اکرم گیلانی ،برانچ منیجر سکھر محمد جاوید ،بزنس ڈویلپمنٹ منیجر سمیع الحسن کے ہمراہ آپریشن آفیسر محمد حیات ، آپریشن آفیسر پیر زادہ سید مشتاق حسین شاہ ،ریجنل آپریشن آفیسر چوہدری محمد جمیل طارق صاحب، ایم ٹی او محمد اصغر بیگ اور سٹاف ممبران نے شرکت کی اس شاندار تقریب میں کراچی سے آئے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر جہانگیر جاوید نے چئیرمن اکرام سہگل صاحب کی طرف سے ملازمین کی خدمت کو سراہا اور انکو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا ، اس موقع پر تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا جس پر تمام ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا اور ایونٹ میں اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا اور لطف اندوز ہوئے #
خواجہ منصور حسین نامہ نگار منڈا چوک نوائے وقت ملتان

اپنا تبصرہ بھیجیں