پولیو کی سپیشل مہم کے سلسلے میں ٹریننگ کا اہتمام

چیف آفیسر ہیلتھ اتھارٹی خانیوال ڈاکٹر خالد نسیم جٹ کی ہدایت پرانسدادِ پولیو کی سپیشل مہم ٹریننگ کا اہتمام

جہانیاں (بیوروچیف سلطان راؤ ) ڈپٹی کمشنر خانیوال اور چیف آفیسر ہیلتھ اتھارٹی خانیوال ڈاکٹر خالد نسیم جٹ کی ہدایت پر بنیادی مرکز صحت 106 ٹن آر میں انسدادِ پولیو کی سپیشل مہم کے سلسلے میں ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں فیلڈ سٹاف اور ویلنٹیئر نے شرکت کی

پولیو کی سپیشل مہم کے سلسلے میں ٹریننگ کا اہتمام
پولیو کی سپیشل مہم کے سلسلے میں ٹریننگ کا اہتمام

، ڈسٹرکٹ سروویلنس کوآرڈینیٹر آفیسر ڈاکٹر منیب احمد چوغطہ نے ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مئی 2022 کو انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے، اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں، بھینیوں، بھٹہ خشت ، خانہ بدوش، مسافر بچوں میں سے کوئی بھی بچہ پولیو کی دو بوند سے محروم نہ رہے جائے، اس لیے اپنے اپنے علاقے کے معززین، علماء کرام اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے رابطے میں رہیں، مزید انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان ان گنے چنے ممالک میں شامل ہے جہاں پر اب بھی پولیو کے کیسز موجود ہیں، لہذا آپ کے علاقے میں کوئی بھی بچہ مس نہ ہو، اس دوران لیڈی ہیلتھ سپروائزر سلمہ بی بی، محمد شریف، ظفر اقبال، نذیراحمد گوندل، طالب حسین اور نصیر احمد موجود تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں