چیمبرآف پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن پراپرٹی ڈیلرز کے لیے واحد پلیٹ فارم

رحیم یارخان(اجمل کھوکھرسے)چیمبرآف پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ چوہدری نوید اختر، چیرمین سردار طارق ابراہیم سندھو، ضلعی صدرراناقمرالزماں قمر، گروپ لیڈرمیاں منشاء، ضلعی جنرل سیکرٹری شاہ جہاں لاڑنے کہاہے کہ چیمبرآف پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن پراپرٹی ڈیلرز کے لیے واحد پلیٹ فارم ہے جو پراپرٹی ڈیلرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہے بہت جلدضلعی انتظامیہ سے مل کررئیل اسٹیٹ کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ اورسیززپاکستانی اورانوسٹراپنے پیسے کوبلاجھجک رئیل اسٹیٹ کے شعبہ میں انویسٹ کریں۔گزشتہ روزمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پراپرٹی ڈیلرزملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اورملکی معیشت کی بہترین میں بھی ان کاکردارلازوال ہے مگرپراپرٹی ڈیلرزکے مسائل حل کیے بغیرملکی ترقی کاخواب پورانہیں ہوسکتا، اوورسیزپاکستانی بلاخوف وخطراپناسرمایہ رئیل اسٹیٹ میں انویسٹ کریں۔ اس موقع پرفنانس سیکرٹری ڈی ایم شاہد، سینئرنائب صدرمیاں ماجدمشتاق، سینئرنائب صدر، عباس گورائیہ نائب صدر نعمان چوہدری، نائب صدر رانا محمد عرفان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں سرفراز، سیکرٹری اطلاعات شفیق عباسی نے کہا کہ ہم پراپرٹی ڈیلرز کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں