ھانہ سیت پور کی پولیس نے2عدد کلاشنکوف معہ گولیاں برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز

ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز،تھانہ سیت پور کی پولیس نے2عدد کلاشنکوف معہ گولیاں برآمد، ملزمان گرفتار، حوالات تھانہ بند۔
مظفرگڑھ ( ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی علی پور سرکل منور بزدار کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ سیت پور نے اپنی ٹیم کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے 2 عدد کلاشنکوف معہ گولیاں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور حوالات تھانہ بند کر دیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی علی پور سرکل منور بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی ۔اور 24گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے ۔کسی بھی ایسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔۔ترجمان پولیس مظفر گڑھ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں