ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص سلامت علی میمن نے کہا صحت اللہ پاک کی دی ہوئی ایک نعمت ہے اس کی قدر کی جائے

میرپورخاص (بیورو چیف شہزاد خان صابری) ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص سلامت علی میمن نے کہا ہے کہ صحت اللہ پاک کی دی ہوئی ایک نعمت ہے اس کی قدر کی جائے،اس امر کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ میرپورخاص اور انجمن تاجران میرپورخاص کی جانب سے 12 مئی 2022 سے عوام کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لئے پوسٹ آفس چوک میرپورخاص پر قائم کئے گئے ہیٹ اسٹروک کیمپ کا دورہ کرتے ہو ئے کیا،اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص محمد یونس رند،اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کھٹی،صدر انجمن تاجران انیس الرحمٰن شیخ،جنرل سیکریٹری امین میمن و دیگر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام خاص طور پر بزرگ، بیمار اور چھوٹے بچے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لئے شدید گرمی میں (دوپہر کے وقت) غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں کیمپ میں پانی کے ساتھ جوس، مخلتف مشروبات، او آر ایس سمیت ملک روز بھی لوگوں میں تقسیم کیئے۔۔#

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں