سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان نےصبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا

(سٹی رپورٹر ساجد شفیع سیال سے )ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال کے ہمراہ صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے سبزی و فروٹ کی کوالٹی کو بھی چیک کیا۔مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں اچھی کوالٹی کی تازہ سبزیاں اور پھل لائے جائیں۔ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنے والے آڑھتی اور دکاندار کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ضلع بھر میںپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کر دیا گیا ہے۔ہمارا مقصد مخلوق خدا کی خدمت ہونا چاہئے۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی اور زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ منڈیوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرگ کریں۔سبزی اور پھلوں کی آمد و رسد کا ریکارڈ مرتب کریں۔
( سٹی رپورٹر ساجد شفیع سیال سے )حکومت پنجاب کی ہدایات پر پنجاب بھر کی طرح ضلع راجن پور میں بھی آج سے خصوصی صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان نے شہر بھر کی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال اور کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ صفائی مہم کے دوران کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی ۔سیوریج لائن کو درست کریں ۔سڑک کے اردگرد لگائے گئے پودوں کو باقاعدگی سے پانی دیا جائے ۔پارکوں کی صفائی کو مزید بہتر بنایا جائے۔بعد ازاں انہوں نے ممکنہ سیلاب کے حوالے سے ایکسین رود کوہی کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حفاظتی بندوں کو مضبوط کیا جائے ۔دورہ کے دوران ایکسین رود کوہی نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں