گلشن اقبال،گلشن عمر ،بستی خیر محمد برڑرہ سے گزرنے والی سیوریج کی مین لائین بند

بستی خیر محمد برڑرہ سے گزرنے والی سیوریج کی مین لائین بند ہونے سے علاقے میں گندہ پانی سیلاب کا منظر پیش کرنے لگا

رحیم یار خان(اجمل کھوکھرسے)گلشن اقبال،گلشن عمر ،بستی خیر محمد برڑرہ سے گزرنے والی سیوریج کی مین لائین بند ہونے سے علاقے میں گندہ پانی سیلاب کا منظر پیش کرنے لگا۔سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا وبائی مرض پھیلنے کا خطرہ علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ فوری مسلہ حل نہ کرنے پر مین خان پور روڈ کو احتجاجٰ بند کرنے کا اعلان۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بستی خیر محمد برڑرہ کے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بلدیہ اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کے مین سیوریج لائین کو فوری چالو کرکے ہمیں پریشانی سے بچایا جائے۔مظاہرین سیف اللہ، مہندی خان، محمد حنیف،لیاقت حسین،سرفراز،عبدالجبار اور دیگر نے کہا کے سیوریج کی میں لائین جو درجنوں فٹ گہری ہے اور اس کے مین ہول موت کے کوئں ہیں انتظانیہ کی نااہلی کے باعث ہر مہنے میں پندرہ دن بند رہتی ہے جس کی وجہ سے گٹروں سے نکلنے والا گندہ پانی ہمارے گھروں میں داخل ہوجاتا ہے اور گلیاں اور خالی پلاٹ سیلاب کا منظر پیش کرتے ہیں جس سے بچے بزرگ اور خواتین مختلف بیماریوں میں مبتلہ ہیں،اور کھلے میں ہول کسی بھی وقت جانی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں انہوں نے کہا کے گزشتہ پندہ روز سے گندہ پانی جمع ہے جس سے علاقہ مکین پریچانی میں ہیں کئی بار انتظامیہ کو درخواست گزاری مگر کوئی سننے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کے ہمارا مالی نقصان ہورہا ہے جانوں کو خطرہ لاحق ہے انتظامیہ فوری طور پر پریشانی کا ازالہ کرتے ہوئے گندے پانئ کی نکاسی کا بندوبست کرے ورنہ سیکڑوں افراد میں خان پور رود بند کرکے احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں