ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نےصبح سویرے سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا۔

شعیب علی نےصبح سویرے سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا

لودھراں (باقر رضوی سے) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نےصبح سویرے سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامیوں کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کسان پلیٹ فارم کو بھی تفصیلی چیک کرتے ہوئے محکمہ زراعت کے افسران کومزیدبہتری کے لئے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نے منڈی میں آنے والے خریداروں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی خود منڈی میں مختلف شیڈز اور سٹالز پر گئے اور نیلامیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں اور ان کی مقدار کو چیک کیا۔انہوں نے بولیوں کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ کسی پھل یا سبزی کی بے جا اور بلاجواز قیمت بڑھانے کی کوشش نہ کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو بے جامہنگائی کے رجحان سے بچانے کے لئے سبزی منڈیوں میں بولیوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر میونسپل افسران کو سبزی و فروٹ منڈی میں صفائی ستھرائی کے عمل کو مزید بہترکرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں