21 مئی پشاور میں تقدس حرم نبوی کا نفرس

21 مئی پشاور میں تقدس حرم نبوی کا نفرس

رحیم یار خان (اجمل کھوکھرسے) جمعیت علمائے اسلام تحصیل رحیم یار خان کے جنرل سیکرٹری طاہر سعید لغاری، حافظ عثمان لدھیانوی اور عمار الحسن لدھیانوی نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام کراچی میں ہونے والی تقدس حرم نبوی کا نفرس کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد، 21 مئی کو پشاور میں ہونے کانفرنس ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا تقدس ہمارے ایمان کا حصہ ہے اورمکہ ومدینہ مسلمانوں کی امیدوں کا محور ومرکز ہے۔ جمعیت علمائے اسلام تقدس حرم کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ مسجد نبوی میں اونچی آواز میں سیاسی نعرے بازی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سیاسی نعرے بازی کرکے مسجد نبوی کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔ جس کے خلاف جمعیت علمائے اسلام نے بھر پور انداز میں آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے،19 مئی کو کراچی میں ہونے والی تقدس حرم نبوی کا نفرس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،کانفرس سے جمعیت علماء اسلام کے امیر مرکزیہ مولانا فضل الرحمان سمیت مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے جس کے لئے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے جنوبی پنجاب سے بھی جمعیت علمائے اسلام کے قافلے شریک ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں