تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں شامل کر کے پے سکیل ریوائز اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ

رحیم یارخان(اجمل کھوکھرسے)تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں شامل کر کے پے سکیل ریوائز اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا سب سے بنیادی اور پہلا مطالبہ ہے‘15 فیصد تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جلد ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر محبوب خان نے سینئررہنماؤں کے ہمراہ محکمہ تعلیم یونٹ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد اسلم کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی مرکزی اور صوبائی قیادت کا مسلسل حکومت سے رابطہ ہے‘ سرکاری ملازمین کو جلد ریلیف کی خوشخبری ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں