غفلت کی انتہا، خانگڑھ اسٹیڈیم 5 سال گزر جانے کے باوجود تاحال زیرتعمیر، شہری اور نوجوان نسل کھیلنے اور تفریحی ماحول سے محروم

غفلت کی انتہا، خانگڑھ اسٹیڈیم 5 سال گزر جانے کے باوجود تاحال زیرتعمیر، شہری اور نوجوان نسل کھیلنے اور تفریحی ماحول سے محروم

خان گڑھ(نامہ نگار) غفلت کی انتہا، خانگڑھ اسٹیڈیم 5 سال گزر جانے کے باوجود تاحال زیرتعمیر، شہری اور نوجوان نسل کھیلنے اور تفریحی ماحول سے محروم، سول سوسائٹی فورم خانگڑھ کے عہدیداروں کا کھلاڑیوں کے ہمراہ سٹیڈیم کا دورہ، وزیراعلیٰ پنجاب کو احتجاجی خط لکھ دیا۔تفصیل کے مطابق خانگڑھ کے شہریوں اور کھلاڑیوں کی درخواست پر گزشتہ روز سول سوسائٹی فورم خانگڑھ کے چئیرمین رانا امجدعلی امجد، وائس چئیرمین نوابزادہ محمدشہبازخان ایڈووکیٹ، صدر محمدیعقوب خان لودھی، سینئیرنائب صدر مہرراشدنصیرسیال، نائب صدر ملک محمدنقی کمبوہ ایڈووکیٹ اور سیکرٹری انفارمیشن قاضی محمداعظم نے سٹیڈیم خانگڑھ کا دورہ کیا اور گزشتہ 5 سال سے زیرتعمیر ہونے والے سٹیڈیم کا تاحال ادھورے کام پر اظہار مذمت کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کی سنگین غفلت قرار دیا جبکہ اس موقع پر ڈی ایف اے مظفرگڑھ کے جنرل سیکرٹری شاہدحسین خان اور سینئیر کھلاڑیوں ظفراسلام انصاری، واجدمحمودخان، شیخ واجد، ساجدعلی، ابوبکرخان سمیت دیگر نے بتایا کہ پنجاب سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے 5 سال قبل تقریباً 4 کروڑ روپے کی خطیرگرانٹ جاری کرتے ہوئے خانگڑھ سٹیڈیم میں لائٹس، گھاس، فرنیچر، عملہ، کٹنگ مشین سمیت تعمیر کیلئے منصوبہ دیا اور اس منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے 6 ماہ کا وقت دیا گیا مگر 5 سال گزرنے کے باوجود تاحال یہ منصوبہ مکمل نہیں کیا گیا اور ٹھیکیدار گرانٹ کو ہضم کرنے کے درپے ہے جس کی متعدد بار انتظامیہ کو شکایات کی گئی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔اس موقع پر سول سوسائٹی فورم خانگڑھ کے مرکزی عہدیداروں نے ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سٹیڈیم کی تیاری نہ ہونے سے خانگڑھ کے نوجوان بے راہ روی کا شکار ہیں جبکہ شہری بھی مناسب تفریحی ماحول نہ ملنے پر ڈپریشن کا شکار ہیں انہوں نے کہا کئی عرصہ سے کوئی میچ تک نہیں کھیلا گیا اور غیرنصابی سرگرمیاں نہ ہونے سے خانگڑھ کی عوام مشکلات اور اذیت سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں اور سپورٹس افسران کی خاموشی قابل مذمت ہے انہوں نے اس بابت وزیراعلیٰ پنجاب کو احتجاجی خط بھی لکھ دیا ہے #
نوٹ: سول سوسائٹی فورم خانگڑھ کے مرکزی عہدیدران گزشتہ پانچ سال سے زیرتعمیر سٹیڈیم خانگڑھ کا وزٹ کرتے ہوئے(تصویر ہمراہ ہے)

اپنا تبصرہ بھیجیں